حکومت  پنجاب کا شہباز شریف کو سب جیل میں رکھنے کےلیے سیکرٹری داخلہ کو خط

04:32 PM, 9 Dec, 2018

 لاہور: حکومت  پنجاب نےصدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کی اسلام آباد کی  رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے لیے سیکرٹری  داخلہ کو خط لکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت  پنجاب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد  شہباز شریف کی  اسلام آباد کو رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے وفاقی حکومت  سے رابطہ کیا ہے،  ذرائع کے مطابق حکومت  پنجاب نے سیکرٹری داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے۔

10 دسمبر کو شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں کو اسلام آباد لایا جائے گا،  قومی اسمبلی کا اجلاس تک اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کی  احتساب عدالت نے نیب کی گرفت میں  سابق وزیراعلیٰ کو عدالتی ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا ہے، وہ اس وقت وہاں قید ہیں۔ 

مزیدخبریں