چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

03:56 PM, 9 Dec, 2018

کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کوئٹہ پہنچ گئے,کوئٹہ ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے  ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کل سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح اور وہاں اہم مقدمات کی سماعت بھی کریں گے۔ عدالت عظمیٰ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور سینئر وکلاءبھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

چیف جسٹس کوئٹہ میں ایک عشائیے میں شرکت اور شرکاءسے خطاب بھی  کریں گے۔

مزیدخبریں