وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے آمریت کے سائے منڈلا رہے ہیں: خورشید شاہ

03:39 PM, 9 Dec, 2018

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کی گئی تو پیپلزپارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی مفاد میں قانون سازی کیلئے پیپلزپارٹی حکومت کی حمایت پر تیار ہے، لیکن حکومت کو بھی پہلے مشاورت کرنی چاہئے۔ حکومت میں ایک دو ایسے افراد موجود ہیں جن کو سسٹم کا پتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ آرڈیننس کے اجرا پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے آمریت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ آرڈیننس کے ذریعے آمریت کے دور میں حکومت چلائی جاتی ہے، لگتا ہے کہ حکومت آمریت کا نعم البدل بن رہی ہے۔ امید ہے حکومت خود سے قائمہ کمیٹیاں بنانے والی بے وقوفی نہیں کریگی۔


خورشید شاہ نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کو مرغی کے انڈے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میثاق معیشت کے لئے تعاون کو تیار ہے، لیکن حکومت کے پاس صرف 7 ووٹوں کی اکثریت ہے۔

مزیدخبریں