ماہرہ کا پرکشش ترین خاتون بننے پر مداحوں کیلئے پیغام

07:37 PM, 9 Dec, 2017

کراچی: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے انسٹاگرام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے میرا نام اس فہرست میں تیسری بار شامل ہواہے۔ میرے لیے خوبصورت اور پرکشش ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ قدرت کی جانب سے دئیے جانے والے رنگ پر اطمینان کا اظہار کریں۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر اورویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں جب کہ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اس ویڈیو کو آخر تک دیکھیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں بالی ووڈ کی نامور اداکاراوں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی شامل تھا۔ ماہرہ خان نے فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری کی حسین اداکاراوں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اورانوشکا شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں