ارجن کپور نے ناکامی کے ڈر سے شردھا کپور کا بائیکاٹ کر دیا

06:59 PM, 9 Dec, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے شردھا کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نے حال ہی میں ایک فلم کی پیش کش صرف اس لئے مسترد کردی کہ ا±س فلم کی اداکارہ شردھا کپور تھیں۔فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ میں شردھا کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد ارجن کپور ان کےمقابل کام کرنے میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتے، اس کی وجہ فلم کی بری طرح ناکامی بتائی جارہی ہے۔ہاف گرل فرینڈکو باکس آفس پر ملنے والے رسپانس سے ارجن کپور اس قدر خوف زدہ ہیں کہ اب وہ شردھا کے ساتھ فلم کرنے کی بھول نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹ کے مطابق ارجن کپور نے پہلے اس فلم میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن اس وقت ا±نہیں فلم کی ایکٹریس کے بارے کچھ علم نہیں تھا تاہم انہوں نے جب شردھا کا نام سنا تو فلم کا اسکرپٹ سنے بغیر ہی صاف انکار کردیا۔

مزیدخبریں