ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے : مصطفی کمال

05:51 PM, 9 Dec, 2017

لاہور : سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالت نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے ‘ اب وہ سیاست نہیں کر سکتے ‘ موجودہ وزیر اعظم کہتے ہیں میرا وزیر اعظم نواز شریف ہے ‘ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا تھا ‘ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ‘ حکمرانوں کا بیشتر وقت خود کو بچانے میں لگا ہوا ہے ‘ ملک میں صحت اور تعلیمی نظام کا برا حال ہے ‘ ملک میں حکومت اور حکومتی ادارے نہیں چل رہے ‘ اداروں کا حکم نہیں مانیں گے تو ملک نہیں چل سکتا ۔


مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات ہو گی۔ طاہر القادری سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت تمام سیاسی جماعتوں سے رہتی ہے۔ ملک کے کام اور گورننس رک گئے ہیں۔ اعلیٰ عدالت نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے ‘ اب وہ سیاست نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا بیشتر وقت خود کو بچانے میں لگا ہوا ہے ‘ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا تھا ‘ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ لاہور پاکستان کا دل ہے یہاں آ کر خوشی ہوتی ہے۔ پاکستان سیاسی بحران کا شکار ہے۔ ہم نے پاکستان کے حقیقی مسائل پر بات کی ہے۔


انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے۔ ملک میں صحت اور تعلیمی نظام کا برا حال ہے۔ ہر سال پاکستان میں 3 لاکھ بچے بھوک سے مر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کہتے ہیں میرا وزیر اعظم نواز شریف ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں حکومت اور حکومتی ادارے نہیں چل رہے ‘ اداروں کا حکم نہیں مانیں گے تو ملک نہیں چل سکتا ۔ ایسے حالات میں بیورو کریسی بھی اپنا کام چھوڑ دیتی ہے۔

مزیدخبریں