قرةالعین بلوچ کی ایک بار پھر عمران خان پر تنقید

قرةالعین بلوچ کی ایک بار پھر عمران خان پر تنقید

لاہور: پاکستان کی نامور گلوکارہ قرة العین بلوچ نے ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ ،میں قرةالعین بلوچ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول لکھا کہ ”صرف اس وقت بولو جب تمہارے الفاظ تمہاری خاموشی سے زیادہ خوبصورت ہوں“۔ قرة العین نے عمران خان کے الفاظ کے اچھا ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ آپ اس سسٹم کا حصہ نہ بنیں جس کی تبدیلی کے آپ خواہشمند ہیں“۔


اپنی منفرد گائیکی سے کم عرصے میں شہرت پانے والی قرةالعین بلوچ نے کچھ عرصہ قبل بھی عائشہ گلالئی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد چیئرمین پی ٹٰی آئی کو ایک ٹویٹ میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر خود قرةالعین بلوچ کو بھی تنقید کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔