افغا نستان کے صوبہ غزنی کی چوکی پر طالبان کا حملہ، 3 افغان فوجی ہلاک اور 2 فوجی شدید زخمی

05:36 PM, 9 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

کابل: افغا نستان کے صوبہ غزنی کی چوکی پر طالبان کے حملہ میں 3 افغان فوجی ہلاک اور 2 فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

افغان نشریاتی ادارے کے مطابق مشرقی صوبے غزنی کی ایک چوکی پر کیے گئے اس حملے میں 3 افغان فوجی ہلاک اور 2 فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ غزنی صوبے کے گورنر کے ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ 10 زخمی طالبان جنگجْوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کے جنگجْووں نے چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں