لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں نے خود پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، کسی کو قبائلی عوام کے پاکستان سے پیار پر شک نہیں ہونا چاہیے ۔
اسلام آبادمیں تحریک انصاف فاٹا یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون سے قبل قبائلی علاقہ پاکستان کا سب سے پرامن علاقہ تھا،قبائلی علاقوں کا سسٹم صحیح چل رہا تھا، ہم نے اپنی قوم،پاکستان اورقبائلی عوام پربہت بڑا ظلم کیا، قبائلی علاقوں میں امریکاکے کہنے پرفوج بھیجی۔ سپرپاورقبائلی علاقوں پرکنٹرول نہ پاسکی تواپنی فوج بھجوانے کی کیاضرورت تھی ۔ فوجی آپریشن شروع ہواتو ڈرون حملے شروع ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی لوگ ہمارے ہیں۔ قبائلی علاقوں کے لوگوں نے پاکستان کے 44 قوانین قبول کیے ۔ سوات اور دیر پاکستان کا حصہ بنے تو دس قتل سالانہ ہوتے تھے۔
ہم نے قبائلی عوام پربہت بڑا ظلم کیا، عمران خان
05:19 PM, 9 Dec, 2017