لندن: برطانیہ میں دروازے کے شیشے توڑ کر شاپنگ سٹور کاافتتاح کیا گیا۔افتتاح ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوانے کیا۔
گزشتہ شب برطانیہ میں ایک شاپنگ سٹور کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں برطانیہ کے ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا نے شرکت کی۔سٹار باکسر ایک شاپنگ سٹور کی افتتاحی تقریب میں پہنچے تواسٹور کی اوپننگ فیتہ کاٹ کر نہیں بلکہ دروازے کے شیشے توڑ کر کیا گیا۔ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن ایک شاپنگ سٹور کی افتتاحی تقریب میں پہنچے توسٹور کا افتتاح ان سے کرایا گیا مگر افتتاحی تقریب میں کوئی فیتہ تھا ناقینچی بلکہ برطانوی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا سے سٹور کا افتتاح مین دروازے کے شیشے توڑ کر کرنے کا کہا گیا جس پر باکسر نے اپنے دو زوردار پنچ مار کر شیشے توڑ دیئے ۔اس موقع پر باکسر انتہائی حیران اور پرمسرت نظر آ رہے ہیں ۔اس تقریب میں میڈیا نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس نرالے افتتاح کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔