لندن:انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں معین علی کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی ۔اس میچ میں صف اول کے پلیئرز نہیں کھیلیں گے. قیادت آل راؤنڈر معین علی کے سپرد کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایشز کے دو ٹیسٹ ہارنے کے بعد ٹیم ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس نے دباؤ کے شکار کھلاڑیوں کو خود کو ذہنی طور پر سیریز کے اگلے میچز کیلئے تیار رہنے کیلئے کرفیو ٹائم میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران ہی ٹیم کو آدھی رات تک باہر رہنے کی اجازت دی گئی تھی اب پرتھ ٹیسٹ سے قبل اہم کھلاڑی تقریبا ایک ہفتے تک کرکٹ سے دور رہ کر ریلیکس کریں گے۔
انہوں نے اس پریکٹس میچ میں بولنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی انجری کی شکار انگلی کو آرام مل سکے۔دورۂ آسٹریلیا میں کرفیو پابندیوں پر سینئر پلیئرز ناخوش تھے. دو میچز کے خسارے کے باوجود انگلش کوچ ٹریور بیلس نے پرتھ ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب سابق کپتانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انگلش ٹیم ایشز سیریز میں وائٹ واش شکست کی جانب بڑھ رہی ہے۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور باب وولس نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شکست کے بعد اپنے تبصرے میں کہا کہ انگلش ٹیم اب شاید پانچوں ٹیسٹ میچز ہار جائے. پرتھ ہمیشہ سے کینگروز کا مضبوط ترین قلعہ رہا ہے۔ اس میدان پر انگلش ٹیم 1978 کے بعد آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکی۔