سنگا پور:اوشنیا پیسفک پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی خاتون پاور لفٹرسنیحہ غفور نے 4گولڈ میڈل جیت لیے ، سنیحہ غفور نے چاروں میڈل 57کلوگرام کیٹگری میںسکواٹ بینچ پریس ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں جیتے اور ہرپاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا۔
سنیحا غفور کی اس کامیابی پر اسے سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب داد دی اور ابراہیم نامی صارف نے لکھاکہ ” جب پاکستانی مرد ملک کو بگاڑنے میں مصروف ہیں تو ہماری خواتین قوم کا سرفخر سے بلند کررہی ہیں، سنیحہ غفور نے چار گولڈ میڈل اپنے نام کیے “۔
اسی طرح صباح عالم نے بھی سنیحہ کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے اسے مبارکباد دی ۔ یادرہے کہ اوشنیا پیسفک پاورلفٹنگ چیمپئن شپ سنگار پور میں جاری ہے ۔