سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم کو فوراََ عدالت میں پیش کرنا چاہیئے: سلیم شہزاد

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم کو فوراََ عدالت میں پیش کرنا چاہیئے: سلیم شہزاد

کراچی: ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کا کہنا ہےکہ حماد صدیقی کو عدالت میں پیش کرنا چاہیے اس سے بہت سے لوگ بے نقاب ہوں گے۔کراچی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیوایم کے یادگار شہدا پر جانے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو اورنگی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کروں گا، ہماری پارٹی میں متحدہ کارکن ضرور شامل ہوں گے، کورکمیٹی پریس کانفرنس میں پارٹی کا نام اور عہدوں کا اعلان کرےگی۔

سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پرمستقبل میں مزید مشکلیں آئیں گی، سلمان مجاہد کی طرح اور بھی لوگ متحدہ کو چھوڑیں گے، جو لوگ نالاں ہیں وہ کہیں نہ کہیں تو جائیں گے