شوہر کے بعد آرٹسٹ نے منیبہ پر چوری کا الزام لگا دیا

01:34 PM, 9 Dec, 2017

لاہور: معروف سماجی کارکن ، آرٹسٹ اور موٹیویشنل اسپیکرمنیبہ مزاری پر آرٹسٹ نے چوری کا الزام لگا دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق لائبا بیگ نے الزام عائد کیا ہے کہ منیبہ مزاری ان کے کام کی نقل کر رہی ہیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کئی دفعہ منیبہ کو میرے کا م کی نقل کرنے سے منع کیا ہے جس پر منیبہ نے کہا کہ کام بے شک ایک ہے لیکن طریقہ فرق ہے۔

لہذا جب منیبہ نے میرے کام کی نقل کرنا بند نہ کی تو میں نے اس تھیم پر کام کرنا چھوڑ دیا  اور منیبہ کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کروایا  کیونکہ مجھے منیبہ کے ساتھ ہمدردی تھی اور میں ان کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔
پہلی تصویر لائبا نے بنائی تھی جبکہ دوسرے تصویر منیبہ نے بنائی ہے۔

یاد رہے کہ منیبہ کے سابق شوہر نے منیبہ کے خلاف کیس دائر کرتے ہو ئے کہا کہ منیبہ نے میرے متعلق جھوٹ بولا اور کردار کشی کی اور اپنی کہانی بیچنے کے لیے مجھے ولن بنا کر پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں