مجھے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کنگنا رناوت

01:17 PM, 9 Dec, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ معروف سپرسٹار مجھے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق  کنگنا رناوت نے ایک ایوارڈ فنکشن میں شمولیت اختیار کی جہاں ان سے سوال پوچھا گیاکہ "پدماوتی" تنازعہ میں اداکارہ نے دیپکا کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ جس کے جواب میں کنگنا رناوت نے میڈیا کو بتایا کہ دیپکا کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے لیکن اس میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ جب میری بہن سکول میں تھی تو اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی تو اور میرے ساتھ جو اس انڈسٹری میں ہو رہا ہے اس سے تو سب ہی واقف ہیں۔


یاد رہے کہ فلم ساز نے دپیکا پڈوکون کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے بھارتی حکومت کے نام ایک درخواست دائر کی جس پر بالی ووڈ کی کئی اداکاروں نے دستخط کیے۔
ان میں جیا بچن، شبانا عاظمی، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما کے نام شامل ہیں جبکہ کنگنا رناوت نے دپیکا کو سپورٹ کرنے سے انکار کردیا۔ کیونکہ جب ان کا ہریتک کا مسئلہ ہوا تھا تو بالی ووڈ انڈسٹری میں سے کوئی بھی ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا تھااور ان کے مطابق دیپکا ان کی قریبی دوست نہیں جن کے حق میں وہ آواز اٹھا تی۔

مزیدخبریں