ڈھاکہ: بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے فائنل میں ڈھاکا ڈائنامائٹس نے راج شاہی کنگز کو 56رنز سے شکست دے دی۔راج شاہی کنگز نے ٹاس جیت کرڈھاکا ڈائنامائٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ڈھاکا نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اس طرح راج شاہی کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف ملا۔ڈھاکا کی طر ف سے ایون لیوس نے 45،کمار سنگاکارا36 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔
راج شاہی کے فرہاد رضا نے تین جبکہ کرسک ولیمز،مہدی حسن مرزا،عفیف حسین،ڈیرن سامی اور سومیت پٹیل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔جواب میں راج شاہی کی پوری ٹیم 17اعشاریہ4اوورز میں صرف 103پر ڈھیر ہوگئی،صرف مومن الحق 27،صابر رحمن26 اور سومیت پٹیل 17ہی ڈھاکا کے بولرز کا مقابلہ کرسکے اور ڈبل فیگر بناسکے۔اورراج شاہی کی وکٹیں گرتی رہیں ۔ڈھاکا کی کامیابی میں اسکے بولروں نے اہم کردار ادا کیا۔ڈھاکا کے ابوجائد،شیکب الحسن اور سنزماالاسلام نے دو دو جبکہ آرنلڈ رسل اور ڈیرن براوو نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔کمار سنگا کارا کو میچ میں شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔