کم شکر میں زیادہ مٹھاس والی صحت بخش چاکلیٹ تیار

جنیوا: سوئٹزرلینڈ میں دودھ کی مختلف مصنوعات تیار کرنے والی ایک مشہور کمپنی نے چاکلیٹ تیار کرتے دوران شکر ملانے کا ایک ایسا نیا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس میں معمول سے 40 فیصد کم شکر کی ضرورت پڑتی ہے لیکن بننے والی چاکلیٹ ویسی ہی میٹھی ہوتی ہے جیسے اس میں شکر کی پوری مقدار ملا دی گئی ہو۔

10:55 PM, 9 Dec, 2016

ادارے نے اپنے دریافت کردہ اس طریقے کی تفصیلات ’’کاروباری راز‘‘ کے طور پر پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں البتہ وہ جلد ہی اس کےلئے پیٹنٹ کی درخواست دائر کرے گا، جس کے بعد 2018 تک اس نئے طریقے پر تیار کردہ چاکلیٹ کے نئے برانڈز متعارف کروائے جائیں گے۔

امید ہے کہ اس نئے طریقے کی بدولت جہاں چاکلیٹ بنانے کی صنعت میں شکر کا استعمال کم ہوگا وہیں یہ چاکلیٹ نسبتاً مفید بھی ہوگی کیونکہ زیادہ شکر کے استعمال سے صحت کو بھی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

 چاکلیٹ بناتے دوران کڑواہٹ دور کرنے کےلئے بہت زیادہ شکر شامل کرنا پڑتی ہے۔

مزیدخبریں