کراچی: عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں9ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1168ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی ، لاہور ،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی50ہزار150روپے سے کم ہوکر50ہزارروپے پرآگئی اسی طرح128روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار857روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750روپے پربرقراررہی ۔