رانی مکھرجی کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویروائرل

09:39 PM, 9 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی کی بیٹی ادیرا مکھر جی آج پورے ایک برس کی ہوگئی ہیں ،اس موقع پر رانی نے اپنی بیٹی کی تصویر  کے ساتھ ایک خط جاری کیا ہے ۔

خط میں رانی نے  ادیرا سے متعلق اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “مجھے میری بیٹی  سے بیحد محبت ہے،میں اس کے بناء نہیں رہ سکتی،اس کے آنے کے بعد میری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے لیکن یہ تبدیلی اچھی ہے۔

تاہم خوشی کے ساتھ مجھے ڈر بھی لگتا ہے،کیونکہ آپ اچانک خود کو چھوڑ کر اپنے بچے کیلئے جینے لگتے ہیں،بحیثیت ماں میں رات کو سو نہیں پاتی ہوں،میں ان تما م خواتین کو سلام کرتی ہوں جو ماں کے درجے پر فائز ہیں۔

مجھے میری بیٹی پر فخر ہے،انہوں نے اپنی بیٹی کو نصیحت  کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنے دل کی سننا ،زندگی میں کبھی کسی دباؤ میں نہ آنا،ہمیشہ خوش رہنا۔رانی مکھر جی چوپڑا واضح رہے کہ رانی مکھر جی بولی وڈ کے معرو ف ہدایت کار آدیتیہ چوپڑاکے ساتھ 21 اپریل 2014 کو شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں۔ 

مزیدخبریں