راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں انہیں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا جب کہ جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں آرمی چیف کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے بتایا کہ آئی ایس آئی دہشت گردی سےنمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے جب کہ قومی سلامتی کے معاملات میں بھی ایجنسی کا کردار انتہائی اہم ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے آئی ایس آئی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی میں انٹیلی جنس ایجنسی کے کردار اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔