امریکا میں دریا سے بدصورت مچھلی پکڑنے کا مقابلہ

لنکن کاؤنٹی: امریکی ریاست وایومنگ کے ماہی گیروں کے لیے نشان ( ٹیگ) والی بربوٹ مچھلی پکڑنے پر ایک ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

08:48 PM, 9 Dec, 2016

لنکن کاؤنٹی: امریکی ریاست وایومنگ کے ماہی گیروں کے لیے نشان ( ٹیگ) والی بربوٹ مچھلی پکڑنے پر ایک ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس مچھلی کو بربوٹ کہا جاتا ہے جو یہاں کی مقامی مچھلی نہیں اور ٹراؤٹ سمیت دیگر مچھلیوں کو نقصان پہنچارہی ہے۔ اگرچہ یہ لمبوتری مچھلی دیکھنے میں سمندری ایل کی مانند دکھائی دیتی ہے لیکن اس کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے۔

اس لیے دریا میں ان کی تعداد کم کرنے کے لیے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بربوٹ شکار کریں اور اگر ان میں سے ایک ٹیگ لگی مچھلی پکڑی جاتی ہے تو اس کے لیے اسے ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا لیکن بذریعہ قرعہ اندازی، کیونکہ ایسی 25 مچھلیوں پر ٹیگ لگائے گئے ہیں ۔ اس کے لیے فونٹینیل ریزوائر میں 7 اور 8 جنوری کو بربوٹ فیسٹول رکھا گیا ہے۔

جیسے ہی کوئی بربوٹ مچھلی کانٹے میں پھنستی ہے تو وہ اس پر ٹیگ کے ساتھ لکھے گئے نمبر پر فون کرے گا جہاں تنظیم کے اہلکار اسے وایومنگ گیم اینڈ فش ڈپارٹمنٹ پر ٹیگ پوسٹ کرنے کی ہدایات فراہم کریں گے۔ 8 جنوری کو قرعہ اندازی ہوگی اور انعام دیا جائےگا۔

مزیدخبریں