واشنگٹن :امریکی صدر براک اوباما نے اعتراف کیاہے کہ وائٹ ہاوس میں بیٹھ کر بھی انہیں نسلی نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برتھ سرٹیفکیٹ کا ایشو اٹھا کر انہیں غیر ملکی قرار دینے کی کوشش کی۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں براک اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی صدارت سے متعلق سفید فام امریکی شہریوں کے خیالات مختلف ہیں۔
وائٹ ہاو¿س میں سیاہ فام صدر سے متعلق جنوبی ریاستوں کے عوام کے خیالات شمالی ریاستوں کے سفید فاموں سے قطعی مخلتف ہیں۔ امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ نسلی نفرت کی باعث لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
اوباما نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے برتھ سرٹیفکیٹ کا مسئلہ اٹھا کرانہیں غیرملکی قرار دینے کی کوشش کی لیکن سرٹیفکیٹ دیکھنے کے بعد ٹرمپ نے موقف تبدیل کیا۔ اوباما نے کہاکہ ان کو غیر ملکی قرار دینے کی ٹرمپ کی کوشش کے باعث انہیں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
وائٹ ہاﺅس میں نسلی نفرت کا سامنا کرنا پڑا،ا اوباما کا اعتراف
02:41 PM, 9 Dec, 2016