آپ کوئٹہ گئے اور مشہور و معروف سجی نہیں کھائی تو آپکی سیر ادھوری رہ جائے گی

12:16 PM, 9 Dec, 2016

کوئٹہ :مزے مزے کا سجی تیار ہورہا ہے اس دکان پر جو کہ 50سال پہلے کوئٹہ قائم ہوا تھا۔ اس کے مالک حفیظ اللہ لہڑی کا کہنا ہے یہ کوئٹہ شہر میں پہلا دکان ہے جو کہ بلوچستان کے سب سے مرغوب غذا چھوٹے چھوٹے گاوئں اور پہاڑی علاقوں سے نکال کر بازاروںاور بڑے بڑے ہوٹلوں میں متعارف کر ایاسجی ایک سادھا سا خوراک ہے جس میں کسی قسم کی مصا لحہ جات۔گھی اور تیل استعمال نہیں ہوتا۔ حفیظ اللہ کہتے ہیں کہ سجی کی مقبولیت کی وجہ اسکی سادگی ہے۔
حفیظ اللہ لہڑی کی ریسٹورنٹ میں۔سجی کھانے والوں کا رش لگا رہتا ہے۔یہاں سجی کھانے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سجی دوسرے صوبوں کے بڑے ہوٹلوں میں کھائی ہے لیکن جو ذائقہ کوئٹہ کی سجی میں ہے وہ کہیں اور نہیں ، روایتی طور پر سجی دنبے اور بکرے کی ران، دستی اور پسلیوں کی گوشت سے بنا ئی جاتی ہے لیکن اب چکن کی بھی سجی بنائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں