جدہ : سعودی عرب کے شہر جد ہ میں ٹریفک پولیس اہلکار نے پاکستانی کو صرف بڑی مونچھیں رکھنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جدہ کے نواحی علاقے میں پاکستانی ڈرائیور کو ٹریفک پولیس کے اہلکار نے روکا اور گاڑی کے کاغذات دکھا نے کا کہا مگر چند لمحوں بعد اس نے ڈرائیور کی شکل دیکھی اور کہا کہ اس کی اتنی بڑی مونچھیں کیوں رکھی ہیں؟ اس بات کا پاکستانی نے سادہ سا جواب دیا کہ اسے پسند ہیں ، مگر ٹریفک پولیس اہلکار نے اس کی بات سن کر کہاہے کہ مملکت میں بڑی مونچھیں رکھنے پر جرمانہ عائد کیے جانے کا قانون ہے ۔اس لیے تمھیں بھی جرمانہ کیا جائیگا۔اس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار نے 200 ریال جرمانہ کر دیا۔