کراچی :یوٹیوب پاکستان نے 2016ء کے لیے ٹاپ 10 وڈیوز اور میوزک وڈیوز کے اعلان کر دیا ہے۔یوٹیوب پاکستان نے 2016ء کے لیے ٹاپ 10 وڈیوز اور میوزک وڈیوز کے اعلان کر دیا ہے، ان وڈیوز کا انتخاب پاکستانی ناظرین کی جانب سے وڈیوز کو دیکھنے کے لیے صرف کیے گیے وقت، شیئر کرنے، تبصروں اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
منتخب کی گئی ٹاپ 10 وڈیوز میں کمانڈر سیف گارڈ ’جنگل میں منگل‘، فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’اڈاری‘ آخری قسط، کورنیٹو پاپ راک۔دیساں دا راجا (سوہنی کڑی) از قرم حسین اور کومل رضوی، ’دل لگی ‘ آخری قسط، ’ من مائل‘،مکمل، اوریجنل ساﺅنڈ ٹریک، ’بن روئے‘ پہلی قسط، فلم ہومن جہاں کا گیت ’شکر ونڈاں‘ اور طاہر شاہ کا گیت”اینجل“شامل ہیں۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ ایک اورفہرست میں درج وڈیوز میں کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کا گیت’آفرین آفرین ‘، بھارتی فلم’باربار دیکھو‘ کا گیت کالا چشمہ، فلم سلطان کا گانا ’بے بی کوبیس پسند ہے‘، راحت فتح علی خان کاگانا ’تمہیں دل لگی‘، ’اے راہ حق کے شہیدو‘، مومنہ مستحسن اور عاصم اظہر کا ’تیرا وہ پیار‘قرۃ العین بلوچ کا گیت سائیاں، دی چین اسموکرز-کلوزر (گانا) ہالسے، راحت فتح علی خان اور امجد صابری کی قوالی رنگ اور عابدہ پروین اور علی سیٹھی کا گیت آقا شامل ہیں۔
عالمی سطح پر وڈیوز اور میوزک وڈیو ز کو دیکھنے والوں کی تعداد 550ملین رہی جنہوں نے ان وڈیوز کو دیکھنے کے لیے 25 ملین گھنٹے صرف کیے۔