معروف امریکی خلا نورد 95سال کی عمر میں چل بسا

10:18 AM, 9 Dec, 2016

کولمبس: امریکی سینیٹراورخلابازجان گلین95سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،امریکی میڈیا کے مطابق  جان گلین کو پہلے امریکی خلانورد ہونےاور معمر ترین شخص کی حیثیت سے خلا میں جانے کا اعزاز حاصل تھا ۔ اسپیکرپال ریان کا کہنا ہے کہ جان گلین کے انتقال پرپارلیمنٹ پرلگاجھنڈاسرنگوں رہےگا۔

پہلے آدمی کو خلا میں بھیجنے کا اعزاز سابق سویت یونین کے پاس تھا جس کے بعد امریکہ کی طرف سے جان گلین خلا میں جانے والے پہلے امریکی تھے۔ صدر براک اوبامہ نے 2012میں جان کو امریکہ کے سب سے بڑے سول ایوارڈ صدارتی تمغہ برائے آزادی سے نوازا تھا۔

مزیدخبریں