موبائل میں غیرضروری کالز اور ایس ایم ایس سے کیسے چھٹکارا پایا جائے؟

07:43 AM, 9 Dec, 2016

پرانے زمانے میں ٹیلی فون بک میں تمام جاننے والوں کے نمبر اور گھر کا پتہ لکھا ہوتا تھا اور اسی کی مدد سے لوگ دوسروں کو فون کیا کرتے تھے۔

لیکن فون بک اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔ اب لوگ اپنے موبائل میں ہی نمبر سیو کرلیتے ہیں اور اسی کی مدد سے دوسروں کو فون کرتے ہیں۔
چونکہ لوگ موبائل تبدیل کرتے رہتے ہیں جس کے سبب کئی موبائل میں نمبر سیو رہ جاتے ہیں اور پھر دوسرے لوگوں کی آپ کینمبر تک رسائی بہت آسان ہوجاتی ہے اور یوں آپ کا نمبر پرائیوٹ نہیں رہتا۔
اگر آپ کو اپنے موبائل میں غیر ضروری کالز اور ایس ایم ایس موصول ہوتے ہیں تو درج ذیل باتوں پر عمل کریں۔
# اگر آپ کو کبھی کسی ٹیلی مارکیٹ کی جانب سے کال موصول ہو تو آپ سب سے پہلے ان سے یہ پوچھیں کہ ان کو آپ کا نمبر کیسے ملا؟اگر معلومات وہ آپ کو صحیح طرح معلومات فراہم نہیں کریں تو کال فوراً بند کردیں۔ اگر وہ دوبارہ کال کریں تو اس نمبر کے خلاف شکایت درج کردیں۔
# ایسی ایپس کو انسٹال کرنے سے گریز کریں جو آپ سے آپ کا موبائل نمبر مانگتے ہیں۔ ان ایپس کے ذریعے بھی آپ کا نمبر وائرل ہوجاتا ہے۔
# کسی بھی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنا نمبر ہرگز شیئر نہیں کریں۔ اکثر لوگ فیس بک پر اپنی ذاتی تفصیل لکھ دیتے ہیں اور بعد میں یہ سوچتے ہیں کہ یہ اجنبی ہمارے بارے میں اتنا کیسے جانتا ہے۔
# صرف گوگل جیسی قابل اعتبار ویب سائٹ کو آپ اپنا نمبر فراہم کرسکتے ہیں کیونکہ گوگل کی جانب سے آپ کو ہر طرح کی ای-میل موصول ہوجاتی ہے۔ اگر کوئی آپ کا اکاوٴنٹ کھولنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی ای-میل بھی آپ کو موصول ہوجاتی ہے یا

مزیدخبریں