ارشد ندیم  کو جیولن مقابلے میں کامیابی پر گولڈ میڈل پہنا دیا گیا 

  ارشد ندیم  کو جیولن مقابلے میں کامیابی پر گولڈ میڈل پہنا دیا گیا 

پیرس:قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم  کو جیولن مقابلے میں کامیابی پر گولڈ میڈل پہنا دیا گیا ۔  ارشد ندیم  نےتھروکرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔  پیرس میں پاکستانی  پرچم بلند کیاگیا اور  قومی ترانہ  بجایاگیا۔ پیرس میں منعقدہ تقریب میں قومی ترانہ بجنے پر  ارشد ندیم کی آنکھیں نم  ہوگئیں۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  نے تقریب سے قبل نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا کیہ   گولڈ میڈل کی خوشی کی وجہ سے نیند نہیں آرہی ہے۔ مبارک باد لے رہا ہوں اور مبارک باد دے رہا ہوں۔ 


ان کامزید کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ اولمپکس میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔  میری قسمت میں گولڈ میڈل لکھا تھا۔ میں نے آخری تھروبھی90 پلس کی تھی۔میری کل واپسی ہے ۔

مصنف کے بارے میں