کرنسی سمگلر گرفتار، 1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر برآمد

09:18 PM, 9 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کرنسی سمگلر گرفتارکرلیاگیا، سمگلر سے  1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیاگیاہے۔ ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل نے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ کے پارکنگ سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتارکیا ہے۔ ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز( 3 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) تحویل میں لے لیے گئے۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔

ترجمان  کے مطابق  چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی۔اس کے علاوہ ملزم سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا، گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں