بلاول بھٹو کو حکومت کی ناکامی نظر آ رہی ہے تو بوکھلا گئے ہیں: عمر ایوب

07:54 PM, 9 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:عمر ایوب خان کاکہنا ہےکہ بلاول بھٹو کو حکومت کی ناکامی نظر آ رہی ہے تو بوکھلا گئے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ   بلاول بھٹو کو حکومت کی ناکامی نظر آ رہی ہے تو بوکھلا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بلاول بھٹو کو حکومت کی ناکامی نظر آ رہی ہے تو بوکھلا گئے ہیں، پی پی چیئرمین نے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کو معطل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 عمر ایوب نے کہا کہ دراصل بلاول بھٹو کنفیوژن کا شکار ہیں اور وہ ہر جگہ سے مزے لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن بجلی کی قمت 2 روپے 56 پیسے بلاول بھٹو زرداری کی اتحادی حکومت نے بڑھائی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ امام مسجد نبویﷺ آئے لیکن بلاول بھٹو نے غلط تاثر دینے کی بات کی، جو بدقسمتی ہے۔

مزیدخبریں