ترسیلات زر میں 47 فیصد اضافہ، حجم 3 ارب ڈالر رہا

06:43 PM, 9 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

  کراچی:ترسیلات زر میں 47 فیصد اضافہ  ہوگیا ہے، ترسیلات زر کا  حجم 3 ارب ڈالر رہا۔

 جولائی 2024ء کے دوران  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرکی مد میں 3.0 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران  بیرون ملک مقیم کارکنان کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں سال بسال 47.6 فیصد نمو دیکھنے میں آئی اور ترسیلاتِ زر کا حجم 3 ارب ڈالر رہا۔

جولائی 2024ء میں ترسیلات زر کی رقوم کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (761.1 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات ( 611.1 ملین ڈالر)، برطانیہ ( 443.5 ملین ڈالر) اور امریکہ ( 300.1 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

مزیدخبریں