مہنگائی  میں اضافہ ،سالانہ شرح 17.96 فیصد ہوگئی

06:20 PM, 9 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مہنگائی  میں اضافہ ہوگیا ہے،سالانہ شرح 17.96 فیصد ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق   ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور  ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 17.96 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےکے دوران 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا، 7  اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز، انڈے، لہسن، ایل پی جی، دال ماش، دال مونگ  اور آلو مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر ، کیلے، آٹا 1.39 فیصد سستا ہوا۔

مزیدخبریں