حقیقی آزادی کے ثمرات عوام کے سپرد نہیں کیے گئے، اب وقت ہے سب توبہ کریں تاکہ پاکستان ترقی کرے:محمود خان اچکزئی

05:52 PM, 9 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : محمود خان اچکزئی کاکہنا ہےکہ    حقیقی آزادی کے ثمرات عوام کے سپرد نہیں کیے گئے، اب وقت ہے سب توبہ کریں تاکہ پاکستان ترقی کرے۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی آزادی کے ثمرات عوام کے سپرد نہیں کیے گئے، اب وقت ہے سب توبہ کریں تاکہ پاکستان ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان تب آزاد ہو گا جب سب مشترکہ جدوجہد کے لیے آگے بڑھیں گے۔ ہمارے لیے بڑی پارلیمنٹ ہے اور باعزت پاکستان ہے، تمام افراد کو کہتے ہیں آکر ہماری رہبری کریں تاکہ پاکستان کو اچھی طرح چلایا جا سکے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ 14 اگست کو ہر صوبے میں حقیقی آزادی کے نام سے دانشوروں کو اکٹھا کریں گے، اصلی حقیقی آزادی کیا ہے، یہ بتائیں گے۔

مزیدخبریں