تحریک انصاف کا  عارضی بھوک ہڑتال کیمپ معطل

05:27 PM, 9 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا  پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ معطل کر دیاگیا ہے۔ 

 تحریک انصاف نے مطالبات کے حق میں 23جولائی کو بھوک ہڑتال کیمپ لگایاتھا جو آج عارضی طورپر ختم کردیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے روزانہ سہ پہر 3 سے شام 7 بجے تک کیمپ کا انعقاد کیا جارہا تھا۔

پی ٹی آئی  کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  کی ہدایت ہے تمام اراکین اپنے حلقوں میں جشن آزادی کی تیاری کریں، تمام اراکین اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔

عمر ایوب کامزید کہنا تھا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کا دوسرا مرحلہ کچھ دنوں بعد دوبارہ شروع کریں گے،جس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں