ارشد ندیم   کل وطن واپس  آئیں گے، شاندار استقبال کیا جائے گا

 ارشد ندیم   کل وطن واپس  آئیں گے، شاندار استقبال کیا جائے گا

پیرس: ارشد ندیم   کل وطن واپس  آئیں گے،ان کی واپسی پر  شاندار استقبال کیا جائے گا۔پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم  پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے پیرس سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ارشد ندیم براستہ دبئی کل رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیاجائےگا۔

گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

مصنف کے بارے میں