سرکاری ملازمین کےلیےدفتری اوقات میں کمی

 سرکاری ملازمین کےلیےدفتری اوقات میں کمی

ریاض:سرکاری ملازمین کےلیےدفتری اوقات میں کمی کردی گئی ہے۔  دبئی ایک پائلٹ سکیم کا تجربہ کر رہا ہے جس کے تحت ملازمین ہفتے میں چار دن اور روزانہ سات گھنٹے کام کریں گے۔دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ (ڈی جی ایچ آر) نے  اعلان کیا ہے کہ پائلٹ سکیم 12 اگست سے 30 ستمبر تک نافذ ہو گی اور اس میں دبئی کے 15 سرکاری ادارے شامل ہوں گے۔اس سکیم  کا مقصد دو گھنٹے کاٹ کر اور جمعہ کو چھٹی کرکے کام کی جگہ کی لچک کو بڑھانا ہے۔


سرکاری محکموں  کی طرف سے  اس اقدام کا مقصد گرمیوں کے دوران ملازمین کی سماجی زندگی اور کام کی جگہ کی حفاظت کو بہتر بنا کر کام اور زندگی کے بہتر توازن کو بڑھانا ہے۔

ڈی جی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ علی بن زید الفلاسی کا مزید کہنا ہےکہ اس اقدام کا مقصد ملازمین کا معیار زندگی بہتر کرنا اور سرکاری وسائل کے پائیدار استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ دبئی کو اعلیٰ تر طرزِ زندگی کے لیے مثالی شہر بنایا جائے۔

مصنف کے بارے میں