قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور،اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی  سفارش

 قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور،اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی  سفارش

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظو ر کی گئی ہے۔ اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی  سفارش کردی گئی ہے۔ 

سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی جسے اراکین قومی اسمبلی نے منظور کر لیا۔اسی حوالے سے قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ہے جس میں قومی ہیرو کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزير قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد پیش کی جہاں بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے شاندار الفاظ میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پیش  کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے

مصنف کے بارے میں