اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات ہو ئی ۔ آرمی چیف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ محترم امام مسجد نبوی کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ان کاکہنا تھا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔
امام مسجد نبوی ﷺ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے ۔پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔انہو ں نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی ۔
فریقین نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔