بانی پی ٹی آئی کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد

بانی پی ٹی آئی کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی  تاریخ ساز فتح پر کہا کہ ارشد ندیم نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک ہے۔  عمران خان  نےپیرس اولمپکس میں جیویلین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی نے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں جیویلین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد ندیم نوجوا ن نسل کے لیے ایک انسپائریشن ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں بانی تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کے اولمپک پرچم بردار ارشد ندیم کو شاندار جیولن کارکردگی پر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد،اس کی استقامت نے اسے اور قوم کو فخر سے دوچار کیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی نے اولمپکس میں ایتھلیٹکس میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔ وہ ہماری نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک ہے۔

مصنف کے بارے میں