ضلعی انتظامیہ کی 22 اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت ، پی ٹی آئی کو جگہ پر اعتراض

12:28 PM, 9 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ   میں پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے کیس میں ضلعی انتظامیہ عدالت کو آگاہ کردیا کہ پی ٹی آئی کو 22 اگست کی اجازت دے دی گئی ہے،

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما عامرمغل کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین،سٹیٹ کونسل عبدالرحمن اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔


سٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انتطامیہ کی جانب سے 22 اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں 22 اگست ہی منظور ہے جلسہ کی تیاری کیلئے بھی وقت چاہیے ہوتاہے،ہمیں ترنول پر جلسہ کا اعتراض ہے اور جگہ تبدیلی کیلئے درخواست بھی دی۔

وکیل شعیب شاہین نے مزید کہا کہ 13 اگست کو ایف نائن پارک یا کشمیر ہائی وے پر جلسے کی درخواست دی تھی، ہم جلسہ 22 اگست کو ہی کر لیں گے لیکن مقام تبدیل کر دیا جائے،  ترنول کی بجائے ایف نائن پارک یا کشمیر ہائی وے پر جلسے کی اجازت دی جائے۔


عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں