الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

11:36 AM, 9 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : شہری مشکور حسین  کی جانب سےالیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردای گیا ۔ درخواست گزار نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، صدر اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ میں چار ترامیم کی گئیں، ترمیمی ایکٹ بحث کئے بغیر اور متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر پاس کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ 2024 کے سیکشنز 1,2,3 اور چار کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد روکا جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کچھ روز قبل قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا جبکہ سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔


دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

مزیدخبریں