جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، 14 روز سے جاری دھرنا موخر

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، 14 روز سے جاری دھرنا موخر

راولپنڈی: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا 14 روز سے جاری دھرنا موخر کرنے کا اعلان کردیا۔


حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے معاہدے طے پا گیا ہے، دھرنا موخر کررہے ہیں ختم نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دھرنے کے مقام پر جلسہ کرینگے اور دھرنے کو موخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کرینگے۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ حکومت نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو دھرنا پھر شروع ہوگا۔

مصنف کے بارے میں