پاور ڈویژن کا اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان

10:41 AM, 9 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف دیا جائے گا، اگست میں جولائی کے مقابلے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں77 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

نیپرانے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جولائی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3.33 روپے فی یونٹ تھی، اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر2.56 روپے فی یونٹ ہوگی۔

دوسری جانب کےالیکٹرک نے جولائی اور اگست میں بلوں کی تاریخ ادائیگی میں دس دن کی  توسیع کردی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے  کہ جن صارفین نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کے ساتھ اپنے بل بھرے ہیں انہیں اگلے ماہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں