اسلام آباد : وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنےکی سمری پر دستخط کردیے اورسمری صدر عارف علوی کوبھیج د ی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنےکی سمری پر دستخط کردیے ہیں اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دی ہے۔
صدر آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کریں گے۔ ان کے دستخط کرتے ہی اسمبلی ٹوٹ ہوجائے گی۔
صدر کے دستخط نہ ہونے کی صورت میں 48 گھنٹوں میں ازخود اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔
اسمبلی ٹوٹتے ہی کابینہ تحلیل ہوجائے گی ۔تاہم وزیراعظم شہباز شریف نگران وزیراعظم کی تعیناتی تک وزیراعظم رہیں گے۔اسمبلی ٹوٹنے کی صورت میں آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات کرانے ہوں گے۔