جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی نے دیا ، ایسا تگڑا وزیراعظم ہو جوالیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے: فیصل کریم کنڈی 

10:58 PM, 9 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

  اسلام آباد: پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ  جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی نےد یاہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ   جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی نے دیا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سب اتحادی پارٹیوں نے نگران وزیر اعظم  کے نام دیے اور اس پر بات بھی ہوئی ہے۔تاہم جلیل جیلانی کانام پیپلز پارٹی نے دیا ہے لیکن میں مزید کسی کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا کیونکہ میں اس کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  میں یہ کہوں گاکہ سیاست دان کوہی وزیر اعظم ہونا چاہئے۔ نگران وزیر اعظم کے لیے پی پی نے بھی اپنے نام دیے ہیں۔  جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی نےد یاہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  میں ابھی بھی سمجھتا ہوں کہ سیاسی آدمی ہی نگران وزیر اعظم ہونا چاہئے۔ ایسا تگڑا وزیراعظم ہو جوالیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے۔پاکستان میں ایسا الیکشن ہو کہ حکومت اور اپوزیشن مانے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں