نگران وزیر اعظم  ایسا شخص ہونا چاہئے جو معاشی استحکام کا سفر جاری رکھے، یہ معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا:خرم دستگیر

 نگران وزیر اعظم  ایسا شخص ہونا چاہئے جو معاشی استحکام کا سفر جاری رکھے، یہ معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا:خرم دستگیر

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کاکہنا ہےکہ سب نے مل کر نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرناہے  سب سے مشاورت ہونی ہے پھر راجہ ریاض سے بات ہونی ہے۔

خرم دستگیر نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ سب نے مل کر نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرناہے  سب سے مشاورت ہونی ہے پھر راجہ ریاض سے بات ہونی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کے نام پر پہلے حکومتی اتحادیوں نے اتفاق رائے کرنا ہے۔ اتحادیوں کی مشاورت کے بعد راجہ ریاض سے بات ہوگی ۔

ن لیگ کا موقف ہےکہ  ایسا شخص ہو جس کی وجہ سے معاشی  بحالی میں تعطل نہ آئے اور معیشت بہتر ہوتی رہی۔ایسا شخص  نگران وزیر اعظم ہونا چاہئے جو معاشی استحکام کا سفر جاری رکھے۔اس وقت ترجیح معاشی بحالی ہے اور اس میں کسی صورت تعطل نہیں آنا چاہئے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔موجودہ حکومت نے فنڈز دے دیے اب الیکشن  کرانا  الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

 موجودہ حکومت کی مشکلات اور اچھائیوں کا کریڈٹ سب کو اٹھانا ہوگا۔ہم نواز شریف کی قیادت میں ا گلے نوے دن میں بھی عوام کے پاس جانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم کوشش کریں گے انتخابات اگلے نوے دن میں ہوں۔

شہباز شریف کو کابینہ کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ عوام سے رجوع کرنا ضروری ہے، اسمبلی اپنی مدت پوری کرچکی ہے۔ نگران وزیر اعظم کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا۔  

مصنف کے بارے میں