امارات: متحدہ عرب امارات میں نو خصوصی بچوں کو فارغ التحصیل ہونے کے بعد اسناد تقسیم کی گئیں۔ یہ بچے ٹائنی ٹریزرز پروگرام میں انرولڈ تھے۔
انہوں نے حساب،لینگوئج اور آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔ ان کا تعلق ابو ظہبی سے بتایا جاتا ہے۔ ان کو خصوصی طور پر ہسپتال میں ہی تعلیم دی گئی۔
ٹائنی ٹریزرز پروگرام کے تحت ہسپتال میں ہی خصوصی بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ ان نو فارغ التحصیل بچوں کے لیے تقریب کا اہتمام کیاگیا اور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
ان کا نصاب انفرادی مریضوں کی منفرد ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ماہرین تعلیم، بچوں کی زندگی کے ماہرین، پیشہ ورانہ معالجین، اور فزیو تھراپسٹس کی ایک ٹیم مل کر کام کرتی ہے۔