پاکستان ایران سے گیس لینا چاہتا ہے،پاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں، عالمی پابندیوں کے باعث جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کر لیا تھا: مصدق ملک

 پاکستان ایران سے گیس لینا چاہتا ہے،پاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں، عالمی پابندیوں کے باعث جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کر لیا تھا: مصدق ملک

اسلام آباد :ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ میری وزارت پر ایلیٹ مافیا اثرو رسوخ استعمال کرتی ہے،مافیا کے خلاف میں اکیلے نہیں لڑ سکتا تھا۔ وزیر مملکت نے میڈیا سے انٹرویومیں کہاکہ   میری وزارت پر ایلیٹ مافیا اثرو رسوخ استعمال کرتی ہے،مافیا کے خلاف میں اکیلے نہیں لڑ سکتا تھا۔ آج ہماری حکومت کا آخری دن ہے، توانائی کی پائیدار ترقی سے ملک کے کئی شعبے ترقی کر سکتے ہیں، توانائی کے حصول، اس کی کم قیمت اور پائیدار پالیسی پر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 14 ماہ 164 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی، 138 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آچکی ہے، 570 ملین ڈالر کے مالیت جتنی گیس سسٹم میں لائی گئی، مزید 180 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آئے گی، مجموعی طور پر 1 ارب ڈار کی گیس سسٹم میں لائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران سے گیس لینا چاہتا ہے، بین الاقوامی سطح پرغلط تاثر دیا گیا۔  ہم پابندیاں لگانے والے اداروں سے بھی رابطے میں ہیں، گیس نہ لینے کا کوئی خط نہیں لکھا، پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اب ہم ایران سے مزید وقت لے رہے ہیں۔

وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل سے ابھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا، آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔ ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پر پاکستان پر جرمانے کی خبریں درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی پابندیوں کے باعث جرمانے کا مسئلہ 10 سال قبل ہی حل کر لیا تھا۔ پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے اور پابندیاں عائد ہوئے بغیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان منصوبے کا حل چاہتے ہیں، منصوبے پر ایرانی سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں۔وزیرِ مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ آزربائیجان سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو آیا کرے گا، ہماری مرضی ہو گی ہر ماہ لیں یا نہ لیں۔


انہوں نے کہا کہایل این جی کارگو مہنگا ہونے پر اس کارگو کو ترک کر سکتے ہیں، تیل اور گیس کی تلاش کے لئے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں۔ مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی مدد سے 12 ارب ڈالر تک کی لاگت سے ریفائنری لگے گی، ملک میں ٹائیٹ گیس کی پالیسی بھی لا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں