سانحہ  9 مئی آرمی چیف اور فوج کے خلاف سازش تھی، منصوبہ بندی کامیاب ہوجاتی تو پاکستان کی صورتحال بھیانک ہوتی: وزیر اعظم کا کابینہ سے الوداعی خطاب

04:51 PM, 9 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ 9 مئی کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور فوج کے خلاف سازش ہوئی اگر 9 مئی کی سازشق کامیاب ہوجاتی تو پاکستان کی بھیانک صورتحال ہوتی۔ 

کابینہ سے الوادعی خطاب  کرتے شہباز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت لے کر معیشت کو سنبھالا اورملک کو دیوالیہ ہونےسے بچایا۔مشکلات کے باوجود آئی ایم ایف سے ڈیل کی،تمام اتحادی جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔امید ہے عوام ہماری کارکردگی اور مشکلات کو سمجھیں گے۔

مزیدخبریں