سیاح ابوظہبی کا رخ کرنے لگے،ہوٹلوں میں بھی جگہ کم پڑگئی

04:41 PM, 9 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

امارات: سیاح ابو ظہبی کا رخ کرنے لگے، سیاحوں کے ابوظہبی کا کرنے کی وجہ سے ہوٹلوں میں بھی جگہ کم  پڑگئی اور رش  بڑھ گیا ہے۔امارات میں سیاحت کا شعبہ عروج پر ہے۔ ابوظہبی سیاحوں کی اولین ترجیح بنتا جارہا ہے اور لوگوں خواہش ہوتی ہےکہ وہ  ابوظہبی کے سیاحتی مقامات پر وقت گزاریں اور فیملی کے ساتھ بھرپور لطف اٹھائیں۔ اعداد وشمار بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں ابوظہبی نے سیاحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ 

 2022 میں 18 ملین افراد نے ابوظہبی کا دورہ کیا۔امارات میں ہوٹل کی گنجائش 70 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق 3 ملین افراد (بشمول 246,000 طلباء) ثقافتی مقامات پر آنے والے اہداف سے تجاوز کر گئے اور 99 فیصد اطمینان کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

امارات میں ہوٹل کی گنجائش 70 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی  جو پچھلے سال کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہے۔ ابوظہبی کنونشن اور ایگزیبیشن بیورو نے 1200 سے زیادہ میٹنگز، ترغیبات، کانفرنسز اور نمائشی ایونٹس پیش کیے۔

مزیدخبریں